ارطغرل غازی کے چھ غدار
دوستو کہا جاتا ہے کہ دشمنوں سے زیادہ خطرناک وہ ہوتے ہیں جو بظاہر تو اپنی صفوں میں سجدہ آراء ہوتے ہیں لیکن کام دشمنوں کیلئے کر رہے ہوتے ہیں۔ ترکوں کی روایات میں ایک روایت یہ بھی تھی کہ وہ غدار کو کبھی معاف نہیں کرتے تھے۔ وہ حضرت علی رض کے اس قول کی خوب پاسداری کرتے تھے کہ ظالم اور غدار کے ساتھ ہمدردی یا نرم سلوک مظلوم کے ساتھ ظلم ہے۔ ترک قوم اس قدر اس روایت کی پابند تھی کہ عثمان نے اپنے چچا دندار کو بھی غداری کا جرم
معاف نہیں کیا اور اسے قتل کر دیا۔۔
معاف نہیں کیا اور اسے قتل کر دیا۔۔
![]() |
Top 6 Traitor of Ertugrul Ghazi |
دوستو آج کی ویڈیو میں ہم ارطغرل غازی کے 6 ایسے غداروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے ارطغرل غازی کو کافی نقصان پہنچایا۔
ویڈیو سٹارٹ کرنے سے پہلے میری آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ ہمارے چینل پر نئے ہیں تو چینل کو سبسکرائب کر کے ہماری یوٹیوب فیملی کا حصہ بن جائیں۔
ہے بہادر بے
بہادر بے چاودار قبیلے کے سردار جاندار بے کا چھوٹا بھائی اور اصلاحان خاتون کا چچا تھا۔ بہادر بے ایک چالاک اور مکار شخص تھا۔ بہادر نے جاندار بے کے مرنے کے بعد چاودار قبیلے پر قبضہ کر لیا۔ ارطغرل غازی نے قلعے کو فتح کرنے کیلئے منجنیقیں بنانے کا کام بہادر کو سونپ دیا۔ بہادر نے عین موقع پر منجنیقوں کو آگ لگا دی اور ارطغرل کے سپاہی سامسا الپ کو شہید کر دیا۔ بہادر نے کوپیک اور آرس کے ساتھ مل کر ہانلی بازار خریدنے کی بھی کوشش کی جسے عین موقع پر ارطغرل نے روک لیا تھا۔ آخر کار اس کی موت بھی ارطغرل کے ہاتھوں ہوئی۔
کوچابش
دوستو جب کائی قبیلے کو منگولوں کے حملے نے تباہ کر دیا تو کائی قبیلہ حائمہ خاتون کے بھائی خوشنود کے قبیلے میں پناہ لینے پر مجبور ہو گیا۔ کوچابش بھی اسی قبیلے کے سردار کے بیٹے تیمور الپ کا قابل سپاہی تھا۔ جس نے منگولوں کے کمانڈر نویان سے ساز باز کر کے کئی دفعہ کائی قبیلے اور اپنے قبیلے کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس نے ارطغرل کی کئی اہم معلومات نویان تک پہنچائی تھیں۔ کوچابش جھوٹا اور فریبی انسان تھا۔ آخرکار اس کو اپنی غداری کی سزا ملی اور ارطغرل نے اس کا سر تن سے جدا کیا۔
الباسطی
دوستو الباسطی عمر قبیلے کے سردار عمر بے کا بیٹا تھا۔ الباسطی کا ترک نام بے بولت تھا۔ منگولوں نے جب اناطولیہ پر قبضہ کر لیا تو الباسطی بھی منگولوں کا تابع ہو گیا اور منگولوں کے ساتھ مل کر اس نے کئی ترک قبائل کو تباہ و برباد کیا۔ الباسطی نے گندوگدو کے بیٹے سلیمان کو بھی شہید کیا۔ الباسطی ایک مکار اور دھوکے باز شخص تھا۔ الباسطی نے کئی جنگوں میں ارطغرل غازی کا سامنا کیا بالآخر ارطغرل نے اس کو جہنم واصل کیا۔
الباسطی نے کئی اہم جنگوں میں ارطغرل کو نقصان پہنچایا۔
3 اورال۔
دوستو اورال بے چاودار قبیلے کے سردار جاندار بے کا بیٹا تھا۔ یہ حواس کا مارا اور پیسے کا پجاری شخص تھا۔ جو اپنے فائدے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتا تھا۔ اورال نے صلیبیوں کے ساتھ اتحاد کرکے ارطغرل کو کئی دفعہ نقصان پہنچایا۔ اورال نے عیسائی کمانڈر ویسلیوس کے ساتھ ارطغرل کے اہم سپاہی دووان الپ کو شہید کیا تھا۔ اورال نے کئی دفعہ ارطغرل کو مارنے کی بھی کوشش کی تھی۔ آخر اس کو اپنے کیے کی سزا ملی اور ارطغرل نے اس کا سر اپنے ہاتھوں سے قلم کیا۔
کردوغلو
دوستو کردوغلو کا نام سنتے ہی سب کے دل میں غدار کا تصور آ جاتا ہے۔ کردوغلو کائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا منہ بولا بھائی تھا۔ جسے آپ کائی قبیلے کا نائب سردار بھی کہہ سکتے ہیں۔ کردوغلو کا شروع سے ہی مقصد سلیمان شاہ کے تخت پر قبضہ جمانا تھا۔ اور اس کے لیے اسے جو کچھ بھی کرنا پڑا اس نے کیا۔ چاہے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا خون بہانا پڑا تو اس نے یہ بھی کیا۔ جو کوئی بھی اس کے راستے میں آنے کی کوشش کرتا کردوغلو اسے قتل کروا دیتا تھا۔ کردوغلو ایک ہوشیار اور مکار شخص تھا۔ کسی کو مطمئن کرنا تو اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔ کردوغلو بلاشبہ کائی قبیلے کا بڑا غدار تھا اور آخر میں ارطغرل نے اس کا سر قلم کیا۔
امیر سعدالدین کوپیک
دوستو غداروں مکاروں اور دشمنوں کی فہرست بنائیں تو امیر سعدالدین کوپیک کا پہلا نمبر ہوگا۔ امیر سعدالدین کوپیک سلجوق سلطنت کا۔وزیر اور سلطان علاوالدین کا خاص مشیر تھا۔ کوپیک کے غداری کی کوئی بھی کسر نہ چھوڑی کبھی منگولوں سے تو کبھی بازنطینی عیسائیوں کے ساتھ مل کر اس نے ارطغرل اور سلطان کو ہمیشہ نقصان پہنچایا۔ کوپیک نے سلطان علائوالدین کو زہر دے کر قتل کر دیا اور بعدازاں خود سلطان بننے کی بھی کوشش کی۔ امیر سعدالدین کوپیک ارطغرل کیلئے نت نئے جال بچھاتا رہتا تھا۔ اور آخرکار اسے مکاریوں کی سزا ملی ارطغرل نے کمانڈر حسام الدین کاراچا کے ساتھ مل کر کوپیک کا سر قلم کیا۔ کوپیک کی بائیوگرافی جاننے کیلئے اوپر آئی بٹن پر کلک کیجئے یا ڈسکرپشن میں۔موجود لنک پر کلک کیجئے۔ دوستو آگر آپ اسلام کے مختلف کرداروں کی بائیو گرافی جاننا چاہتے ہیں تو ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
0 Comments