معرکہ کوت العمارہ

معرکہ کوت العمارہ

پہلی جنگ عظیم 1914-1918 انگریزوں اور عثمانیوں کے درمیان لڑی جانے والی جنگوں کے دروان 1916 کو کوت العمارہ کے مقام پر عثمانی فوج نے برطانوی فوج کو عبرتناک شکست دی جو آج بھی برطانیہ کے لیے ایک سیاہ دھبہ ہے
سلطنت عثمانیہ عراق سمیت مختلف محاذوں پر انگریزوں کے خلاف لڑ رہی تھی

معرکہ کوت العمارہ
معرکہ کوت العمارہ

کیونکہ انگریزوں نے مختلف عثمانی علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی اور انگریز عراق میں موجود سلطنت عثمانیہ کے زیر سایہ ایک علاقے کوت العمارہ پر بھی قابض ہوچکے تھے
جس کی وجہ سے عثمانی فوج نے عرب قبائل کے تعاون سے انگریزوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے کوت العمارہ کا محاصرہ کر لیا اور محاصرہ 147 دن تک جاری رہا

جس کے بعد عثمانی فوج نے اپنی ہنر مندی اور ایمان کی وجہ سے انگریزوں کو انتہائی ذلت کے ساتھ ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا اور انگریز فوج کو شکست تسلیم کرنا پڑی۔

ہتھیار ڈالنے والے انگریز فوجیوں اور افسروں کی تعداد 13 ہزار سے زیادہ تھی
اس وقت کی عثمانی فوج ترک ، عرب اور کردوں پر مشتمل تھی۔ اس واقع کو اب 104 سال ہوچکے ہیں اس جنگ میں 23000 برطانوی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور 10 ہزار عثمانی فوجی شہید ہوئے
جن میں عرب ، ترک ، کرد ، البانی اور سرسیسی تھے

اس معرکہ پر ایک عظیم الشان سیریز محمچتک کوت العمارہ فلمایا گیا ہے اسکی پہلی قسط کا لنک یہ ہے آپ ضرور دیکھیں
اور شیئر کریں

Post a Comment

0 Comments